علم زا
گندا پانی پولیو پانی

گندا پانی پولیو پانی

پولیو گندے پانی سے پھیلنے والی بیماری پاکستان اور افغانستان وہ دو ممالک ہیں جو آج بھی، جبکہ دنیا کی ترقّی عروج پر ہے، پولیو جیسے موزی مرض سے بری طرح سے متاثّر ہیں۔ پاکستان میں پشتونوں کا گھر خیبر پختونخواہ اس بیماری کی لپیٹ میں ہے۔ کہانی کا سب سے افسوسناک پہلو یہ ہے کہ وہاں بہت سے لوگ اُس ویکسین (جُدرین) کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں جو اُن کے بچّوں کو اس بیماری سے بچا سکتی ہے۔ اور وہ اپنے غلط مفروضوں کی بنیاد پر ایسا کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں انہیں باقاعدہ آگاہی دینے...

بمباری؟ جی نہیں ریاح کاری، چند حقائق

بمباری؟ جی نہیں ریاح کاری، چند حقائق

بمباری؟ جی نہیں ریاح کاری، چند حقائق ہم یہاں ریاح کا ہی ذکر کریں گے لیکن مختصراً ڈکار کا بھی کہ وہ بھی ایک ہوا ہے اور وہ بھی ہمارے پیٹ سے خارج ہوتی ہے۔ کسی زمانے میں مشرقی معاشروں میں کھانے کے بعد ڈکار لینا اچھا سمجھا جاتا تھا، کہ کھانے والے نے کھانے کو پسند کیا ہے۔ جبکہ جاپان، شمالی امریکہ اور یورپ میں کھانے کے دوران ڈکار لینا ایک معیوب بات تھی۔ البتہ انگلستان میں شاہ ہنری ہفتم کے زمانے میں کھانے کے بعد بلند آواز ڈکار لینا خاصہ پسندیدہ فعل سمجھا جاتا تھا۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ وہ...

گرین لینڈ

گرین لینڈ

گرین لینڈ گرین لینڈ دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ ہے۔ یہاں تقریباً چھپّن ہزار افراد آباد ہیں۔ اگرچہ یہ سلطنتِ ڈنمارک کا حصّہ ہے لیکن نظامِ حکومت گرین لینڈ کا اپنا ہے۔ گرین لینڈ کا زیادہ تر حصّہ دائرۂ قطبِ شمالی کے شمال میں واقع ہے۔ اس کا کل رقبہ 21,66,086 مربّع کلومیٹر ہے (جس میں چھوٹے جزائر بھی شامل ہیں)، جس میں سے 17,55,637 مربّع کلومیٹر حصّہ برف کی چادر سے مستقل ڈھکا رہتا ہے، یعنی تقریباً 81 فیصد۔ یہاں موجود برف کا مجموعی حجم تقریباً 28,50,000 مکعب کلومیٹر ہے۔ گرین لینڈ کی بلند ترین چوٹی گنبیورن فیالڈ...

کافی قسط 2

کافی قسط 2

عرب کی شراب سولہویں صدی میں جب ترکوں نے جزیرہ نما عرب پر قبضہ کیا تواس کے بعد سے کافی کی کھپت پوری سلطنت ِعثمانیہ میں پھیل گئی۔ اس علاقے کے مسلمان نشہ آور مشروبات نہیں پیتے تھے اور کافی اس کا بہترین نعم البدل تھا، یہ ’کاہوے‘ کہلایا جس کا مطلب تھا "عرب کی شراب"۔ یہ لفظ عربی زبان کے لفظ قَھُوۃ سے نکلا اور خود یہ لفظ قَھِیَ سے اخذ کیا گیا جس کا مطلب “آسودگی“ ہے۔ ایک وقت وہ بھی آیا کہ کافی پینے والا موت کا سزاوار ہوتا سلطنتِ عثمانیہ کے سلطان مراد چہارم قہوہ خانوں...

کافی قسط ایک

کافی قسط ایک

کڑوی کسیلی کافی کافی دنیا کا سب سے زیادہ پسندیدہ گرم مشروب ہے۔ کافی لاکھوں لوگوں کو اپنے کام کے دوران چُست رکھتی ہے اور لاکھوں لوگ اپنے بہترین فارغ وقت میں اس کا لُطف اُٹھاتے ہیں۔ یہ عالمی منڈی کا ایک اہم جز ہے اور پٹرول کے بعد دوسری اہم ترین تجارت ہے۔ کافی کا رنگ گہرا ہوتاہے، ذائقے میں تلخ اور قدرے تیزابِیَت مائل ہے۔ یہ انسانوں کے اندر اپنے بنیادی جز کیفین کی وجہ سے تحریک پیدا کرتی ہے۔ لفظِ کیفین کے بارے میں ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ کافی سے اخذ شدہ ہے اور بہت سے...

ڈان اردو خبر بن گیا

ڈان اردو خبر بن گیا

جنوری 2026 کے ابھی پندھرا دن بھی پورے نہیں ہوئے تھے کہ ڈان اخبار نے اپنا اردو کا برقی صفحہ شائع کرنا بند کر دیا۔ فروری 6 کو اس پر جو پرانے کالم اور مضامین پڑے تھے وہ بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔ ڈان اردو خاصے عرصے سے اچّھی صحافت کر رہا تھا۔ اس کی انتظامیہ نے کوئی دو یا تین سال پہلے اس کی صورت بدل دی تھی۔ شروع میں کئی سال پہلے جب یہ شروع ہوا تھا تو بہت دلکش ہوا کرتا تھا، سمجھ لیں کہ بی بی سی اردو کی طرح، پڑھنے کا جی چاہتا تھا۔...