علم زا
نیا سال آیا مبارک مبارک

نیا سال آیا مبارک مبارک

نیا سال آیا مبارک مبارک یمین الاسلام زبیری ہمارے لیے سن یا سال جو بھی کہہ لیں ایک جیتی جاگتی شخصیت کی طرح ہوتا ہے۔ جب نیا سال آتا ہے تو ہم اسے بڑے بھرپور انداز میں خوش آمدید کہتے ہیں؛ اور جاتے سال کو تاریخ کے غبار میں گم ہوتا ہوا دیکھتے ہیں، مرتا ہوا، آہستہ آہستہ اس کی نبضیں ڈوب رہی ہیں۔ جس تپاک سے ہم نئے سال کا خیر مقدم کرتے ہیں اتنی ہی شدّت کے جذبات ہم جاتے سال کے لیے نہیں دکھاتے۔ سال کے آخری دنوں میں، آخری دن تک، بلکہ آخری لمحوں تک، ہمارے اندر نئے...

کڑوی کسیلی کافی

کڑوی کسیلی کافی

کڑوی کسیلی کافی کافی دنیا کا سب سے زیادہ پسندیدہ گرم مشروب ہے۔ کافی لاکھوں لوگوں کو اپنے کام کے دوران چُست رکھتی ہے اور لاکھوں لوگ اپنے بہترین فارغ وقت میں اس کا لُطف اُٹھاتے ہیں۔ یہ عالمی منڈی کا ایک اہم جز ہے اور پٹرول کے بعد دوسری اہم ترین تجارت ہے۔ کافی کا رنگ گہرا ہوتاہے، ذائقے میں تلخ اور قدرے تیزابِیَت مائل ہے۔ یہ انسانوں کے اندر اپنے بنیادی جز کیفین کی وجہ سے تحریک پیدا کرتی ہے۔ لفظِ کیفین کے بارے میں ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ کافی سے اخذ شدہ ہے اور بہت سے...

شراب: مزا لوں یا لوں عذاب

شراب: مزا لوں یا لوں عذاب

شراب: مزا لوں یا لوں عذاب اسلام میں شراب کی ممانعت ہے، اس سے دور رہنے کے لیے اللہ اور اس کے رسول نے سختی سے فرمایا ہے۔ اگر ہم شراب کے حقائق جاننا چاہیں اور تاریخ کے ماخذوں کو کھنگالیں تو ہمیں پتا چلتا ہے کہ شراب سب سے پہلے مشرقی یورپ میں کوہِ قاف کے علاقے کے ملک جارجیا میں کوئی 7000 سے 5000 سال ق م پہلے کشید کی جاتی تھی، اس سے پہلے کہیں اور کی جاتی تھی اس کا ابھی تک ثبوت نہیں آیا۔ تب سے ہی انسان ’انگور کی بیٹی‘، یا ہمارے حساب سے...

گندا پانی پولیو پانی

گندا پانی پولیو پانی

پولیو گندے پانی سے پھیلنے والی بیماری پاکستان اور افغانستان وہ دو ممالک ہیں جو آج بھی، جبکہ دنیا کی ترقّی عروج پر ہے، پولیو جیسے موزی مرض سے بری طرح سے متاثّر ہیں۔ پاکستان میں پشتونوں کا گھر خیبر پختونخواہ اس بیماری کی لپیٹ میں ہے۔ کہانی کا سب سے افسوسناک پہلو یہ ہے کہ وہاں بہت سے لوگ اُس ویکسین (جُدرین) کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں جو اُن کے بچّوں کو اس بیماری سے بچا سکتی ہے۔ اور وہ اپنے غلط مفروضوں کی بنیاد پر ایسا کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں انہیں باقاعدہ آگاہی دینے...