ڈان اردو خبر بن گیا

ڈان اردو خبر بن گیا
جنوری 2026 کے ابھی پندھرا دن بھی پورے نہیں ہوئے تھے کہ ڈان اخبار نے اپنا اردو کا برقی صفحہ شائع کرنا بند کر دیا۔ فروری 6 کو اس پر جو پرانے کالم اور مضامین پڑے تھے وہ بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔ ڈان اردو خاصے عرصے سے اچّھی صحافت کر رہا تھا۔ اس کی انتظامیہ نے کوئی دو یا تین سال پہلے اس کی صورت بدل دی تھی۔ شروع میں کئی سال پہلے جب یہ شروع ہوا تھا تو بہت دلکش ہوا کرتا تھا، سمجھ لیں کہ بی بی سی اردو کی طرح، پڑھنے کا جی چاہتا تھا۔ یہ بات بھی ضرور پتا ہونی چاہیے کہ حکومت نے ڈان کے اشتہار بند کر دیے ہیں۔ اب پتا نہیں یہ وجہ ہے یا لوگوں میں اردو مقبول نہیں۔ اب وہاں آخری خبر جنوری 13 کی لگی ہوئی ہے، وہ کب ہٹتی ہے پتا نہیں۔ کیا ڈان اس صفحے کو کسی اور انداز میں لا رہا ہے؟ یا بالکل بند کر رہا ہے؟ ان سوالات کے جوابات شاید آنے والے دنوں میں ملیں۔ ویسے ڈان کی ٹی وی اردو نشریات اپنی آب و تاب سے جاری ہیں۔

-

تبصرہ آپ کا
ﺗﺑﺻره آﭘﮑﺎ